1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:35
سندھ اسمبلی:پی پی پی ارکان اسمبلی کی سیاہ پٹیاں باندھ کرشرکت
اے آر وائی - کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں چارسدہ دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی لاہورہائی کورٹ کے صدر کے دوعہدے رکھنے کے خلاف فیصلے پر بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کررہےہیں ۔
اجلاس میں ارکان اسمبلی نے مطالبہ کیاہےکہ پارلیمنٹ کی طرح سندھ اسمبلی کے ارکان کو بھی ایبٹ آباد آپریشن کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ دی جائے۔ اس موقع پر وزیرقانون ایاز سومرو نے کہاکہ ایک قرار داد پاس کرکے سندھ اسمبلی کو ان کیمرہ بریفنگ دی جاسکتی ہے ۔
قائد حزب اختلاف جام مدد علی نے کہاکہ خانہ شماری کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں بحث کرانا چاہتے ہیں ۔ جس پر پیر مظہر الحق نے کہاکہ خانہ شماری کے معاملے پر تمام جماعتیں ضابطگیوں پر متحد ہیں ۔ وزیر اعلی سندھ نے وفاق کو خانہ شماری کے حوالے سے شکایات نوٹ کرائی ہیں ۔