تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:35

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی بلوغت ناگزیر ہے،شہبازشریف

اے آر وائی - لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی کو درپیش خطرات کا واحد حل اتحاد، ان تھک محنت اور سیاسی بلوغت ہے۔ وہ لاہور میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے پینتالیسویں کانووکیشن سے خطاب کررہے تھے۔



انہوں نےکہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں صحت کی سہولتیں بہتر بنانے کی کوششیں کررہی ہے۔ صحت کا بجٹ گیارہ ارب روپے کرنا ایک تاریخی قدم ہے۔ جنوبی پنجاب کے چھ اضلاع میں موبائل میڈکل ہیلتھ یونٹس کامیابی سے کام کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایف سی پی ایس اور ایم سی پی ایس میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل ڈاکٹرز کو میڈلز اور اسناد تقسیم کیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.