1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:37
ملتان:نشتراسپتال کی نرس کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی
اے آر وائی - ملتان: ملتان کے نشتراسپتال کی نرس اپنے کمرے میں پراسرار طورپر مردہ حالت میں پائی گئی ضلع بھکر کی رہائشی بیس سالہ رابعہ نذیر دوہزار چار سے نشتراسپتال کے وارڈ نمبر پندرہ میں فرائض انجام دے رہی تھی۔
وارڈ میں رپورٹ نہ کرنے پر اس کی تلاش کےبعد نرسنگ ہاسٹل اطلاع دی گئی جس پر ہاسٹل وارڈن نے رابعہ کےکمرے کو چیک کیاگیاتو نرس بسترپرمردہ حالت میں پڑی تھی ایم ایس نشتراسپتال اور پولیس کےمطابق رابعہ کے کمرے سے ملنے والے شواہد سےظاہرہوتاہے کہ اس نے خودکشی کی ہے۔