1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:37
کراچی:قائمہ کمیٹیوں کےچیئیرمینوں کو گاڑیاں فراہم کردی گئیں
اے آر وائی - کراچی : سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے ستائیس چیئرمینوں کو نئی گاڑیاں فراہم کردی گئیں۔ جس کی مد میں ساڑھے چار کروڑ روپے خرچ کیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کو ماہانہ آٹھ ہزارروپے مینٹنس اور فیول بھی دیا جائے گا۔ مزید پانچ قائمہ کمیٹیوں کے چیئر مینوں کو گاڑیاں دینے کیلئے آئندہ بجٹ میں رقم مختص کی جائے گی۔
صوبے میں پہلی مرتبہ صوبائی قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کو گاڑیاں دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ سیلاب کے نام پرترقیاتی بجٹ سے پینتیس فیصد کٹوتی کی گئی۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف جام مدد علی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے گاڑیوں کی فراہمی کی مخالفت کی تھی۔