تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:38

راجن پور سے7پولیس اہلکار اغواء،قتل کی دھمکی

اے آر وائی - راجن پور : راجن پور سے سات پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا ہے ساتوں پولیس اہلکاروں کو گذشتہ شب چیک پوسٹ پر حملے کے دوران اغوا کیا گیا تھا ۔



راجن پور میں گذشتہ شب چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پولیس اہلکاروں کو اغوار کرنے والے شرپسندوں نے دھمکی دی ہے کہ کچے کے علاقے سے قائم پولیس چیک پوسٹیں ختم نہ کی گئیں تو ساتوں اہلکاروں کو یکے بعد دیگرے قتل کردیں گے ۔



ڈی پی اوراجن پور کے مطابق اغواء ہونیوالے اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔کچے کے علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.