1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:38
پیرمحل: پولیس مقابلہ ایک اہلکار شہید، دوڈاکو ہلاک
اے آر وائی - پیر محل : پیرمحل میں پولیس مقابلے میں ایک کانسٹیبل شہید اور دوڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نواحی موضع کوہل کلاں میں ڈاکوؤں کی اطلاع پا کر موٹر سائیکل سوار دو کانسٹیبل محمد حفیظ اور محمد مقبول موقع پر پہنچ گئے ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی فائرنگ کی زد میں آ کر نوجوان پولیس کانسٹیبل محمد مقبول ڈاکو ؤں کی فائرنگ سے موقع پر شہید ہو گیا۔
پولیس کی بھاری نفری پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے گھیرا کرکے ملزمان سے مقابلہ جاری رکھا ،فائرنگ کے تبادلے میں دوڈاکو ہلاک ہوگئے ،دونوں ڈاکو حقیقی بھائی اور متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔