1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39
بورے والا: تصادم کے بعدکار میں آتشزدگی،9افراد جاں بحق
اے آر وائی - بورے والا : بورے والا میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم اور ایک کار میں آگ لگنے سے پانچ بچوں سمیت نو افراد جاں بحق ہوگئے ۔
یہ واقعہ چیچہ وطنی روڈ پر پیش آیا ، جہاں دو گاڑیوں میں تصادم ہوگیا،اس دوران سنڈر لیک ہونے سے ایک کار میں آگ لگ گئی ۔آگ اتنی شدید تھی کہ کسی کو گاڑی سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
تصادم اور آتشزدگی کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت نو افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ دو افراد زخمی ہوئے ۔ جنھیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔