تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39

لاڑکانہ: رشتے کے تنازع پر تین خواتین قتل

اے آر وائی - لاڑکانہ : لاڑکانہ میں رشتہ کے تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ماں سمیت دو نوجوان بیٹیوں کو قتل کردیا۔ قتل کی لرزہ خیز واردات لاڑکانہ کےگریلو پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہوئی۔



پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پچپن سالہ زرینہ اور اس کی دو نوجوان بیٹیاں شامل ہیں۔ ان میں ثمینہ کی عمر تیئس سال اور سمیرا کی عمر بائیس سال تھی۔ فائرنگ میں بدقسمت خاندان کی تیسری بیٹی شدید زخمی ہوئی۔ اٹھارہ سالہ شاہینہ چانڈکا اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.