تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39

کرکٹر اکرم رضا سمیت 5 ملزمان جیل بھیج دیے گئے

اے آر وائی - لاہور : لاہور کی مقامی عدالت نے کرکٹ جوئے میں گرفتار کرکٹر اکرم رضا سمیت پانچ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے .



پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے کرکٹر اکرم رضا سمیت پانچ ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انھیں جیل بھیج دیا جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل کے بھائی عزیر لطیف کی ضمانت منظور کر لی ۔



لبرٹی پولیس نے گزشتہ روز چھاپہ مار کر کرکٹ میچوں پر جوا کرانے کے اڈے پر چھاپہ مارا جہاں سے کرکٹر اکرم رضا سمیت چھ افراد کو گرفتار کر کے نقدی اور جوا کرانے کے آلات برآمد کر لیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.