1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39
چکوال: پھل توڑنے پر باغ کے مالک کی فائرنگ، دو بچے زخمی
اے آر وائی - چکوال : چکوال میں خوبانی توڑنے پر باغ کے مالک نے دو بچوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔ واقعہ تھانہ ڈوہمن کے علاقہ فازیال میں پیش آیا جہاں فوج کے افسر نے اپنے باغ سے خوبانی توڑنے والے بچوں پر فائرنگ کر دی جس سے دو بچے شاہ زیب جمال اور شہباز جمال شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہید کوارٹرز اسپتال چکوال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
زخمی بچوں کے والد فضل حق نے بتایا کہ بچے غلطی سے کھیلتے ہوئے باغ میں چلے گئے تھے میجر اعجاز نے فائرنگ کرکے اس کے بچوں کو زخمی کیا پولیس کارروائی بھی نہیں کررہی ۔