تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:40

سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز

اے آر وائی - کراچی: سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات آج سے شروع ہوگئے ہیں ۔ امتحانات کا انعقاد دو مراحل میں کیا گیا ہے ۔ کراچی میں امتحانات کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ پندرہ ہزار امیدوارحصہ لے رہےہیں ۔ امیدواروں کےلئے نوے امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں ۔



امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کےلئے اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ دوسری جانب حیدرآباد اورسکھر سمیت سندھ کے دیگرشہروں میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے نقل کی روک تھام کےلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.