1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:40
صوابی: وین اور ایمبولینس میں تصادم، 2 افراد جاں بحق
اے آر وائی - صوابی: صوابی کے قریب جہانگیرہ سے آنے والی ایمبولینس اور پشاورجانے والی وین میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور انیس زخمی ہوگئے ۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ جبکہ ایمبولینس میں سوار معمر شخص اور ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ایمبولینس کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا جسے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ وین میں سوار اٹھارہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال صوابی منتقل کیا گیا جن میں سے اکثر معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔