تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:40

کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کی ہڑتال

اے آر وائی - کراچی: جناح اسپتال کراچی میں ڈاکٹروں اور عملے کی جانب سے مکمل ہڑتال کی گئی۔ او پی ڈیز ، آپریشنز تھیٹرز اور لیبارٹریز میں کام بند رہا۔ ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔



ہڑتال کے باعث اسپتال میں ایک سو سے زائد آپریشنز نہیں ہوسکے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مطالبہ ہے کہ جناح اسپتال کو اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبہ سندھ کے حوالے نہ کیا جائے۔ ہڑتال کل بھی جاری رہے گی۔



جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نائب صدر امین شاہ نے بتایا کہ وفاقی وزیر صحت ریاض پیرزادہ نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے رابطہ کیا ہے اور ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن جوائنٹ ایکشن کمیٹی اُس وقت تک ہڑتال ختم نہیں کریگی جب تک معاہدہ نہیں کیا جائیگا کہ جناح اسپتال آزاد ادارہ رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.