1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:40
لاہور ہائیکورٹ : مزارات کی رات آٹھ بجے بندش کےخلاف درخواست
اے آر وائی - لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے مزارات کی رات آٹھ بجے بندش کےخلاف درخواست باقاعدہ سماعت کےلیےمنظورکر لی ہے ، جسٹس عبدالوحید خان نے درخواست کی سماعت کی ۔
درخواست گذار کے وکیل نےعدالت بتایا کہ مزارات کی رات آٹھ بجے بندش سے بی بی پاکدامن کےعرس کےموقع پر زائرین مشکلات کا شکارہیں اور بہت سے زائرین بی بی پاکدامن کےعرس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
عدالت نے درخواست گذار کے وکلا کے دلائل کے بعد حکم دیاکہ عرس کے موقع پر بی بی پاکدامن کا مزار چوبیس گھنٹےکھلا رہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت کےلیے دو رکنی بنچ تشکیل دینے کےلیے معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھیج دیاہے۔