1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:41
پنجاب حکومت کا امداد نہ لینے کااعلان ڈھونگ ہے،پی پی پی
اے آر وائی - لاہور : پیپلزپارٹی پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈرشوکت محمود بسرانے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا بیرونی امداد نہ لینے کا اعلان ڈھونگ اور سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش ہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ہرروز نیا ڈرامہ رچاتے ہیں۔ اب وہ اپنے ڈرامہ کا اسکرپٹ رائٹر تبدیل کریں ۔ ان کے تمام ڈرامے فلاپ ہوچکے ہیں،بیرونی امداد لینے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کرنا ہے۔ یہ فیصلہ رائے ونڈ کے کسی محل میں نہیں ہونا۔