تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:41

لاہور:مقامی عدالت نے سابق ایئرکموڈورظفراقبال کو بری کردیا

اے آر وائی - لاہور : لاہور کی مقامی عدالت نے سابق ایئر کموڈور ظفر اقبال کو قتل کے مقدمے سے بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج امیر محمد خان نے ڈاکٹر شاہد قتل کیس کی سماعت کی۔



عدالت نے ناکافی ثبوت ہونے کی بناء پر سابق ایئر کموڈور ظفر اقبال کو بر ی کر دیا ،ظفر اقبال پر ڈاکٹر شاہد کے قتل کے الزام میں تھانہ گلبرگ میں دوہزار آٹھ میں مقدمہ درج کیا گیا ۔دوہزار آٹھ میں تھانہ گلبرگ میں شاہد محمود نامی ڈاکٹر کا قتل ہو ا جسکے الزام میں ائر کموڈور ظفر اقبال ۔سمیرا اور طاہر محمود کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تاہم مقدمے کے دونوں شریک ملزمان تاحال مفرور ہیں جسکی وجہ سے ان کےخلاف مقدمہ زیر سماعت رہے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.