1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:41
خانیوال:زمینداروں کی محنت کش کے بیوی بچےفروخت کرنیکی کوشش
اے آر وائی - خانیوال : خانیوال میں بااثرزمینداروں کی جانب سے محنت کش کی بیوی اور بچوں کواغواکرنےکےبعد فروخت کرنے کی کوشش۔ پولیس تاحال مغوی بازیاب نہ کراسکی۔
خانیوال کے نواحی علاقے کے رہائشی محمد حسین کی بیوی فرزانہ اور اسکے تین بچوں کو علاقے کے بااثر زمیندار منور حسین اور اقبال اغوا کرنے کے بعد فروخت کرنے کی کوشش میں ہیں۔ لڑکی اور اسکے تین بچوں کو فروخت کرنے کا انکشاف زمیندار منور حسین کے بھائی محمد اشرف نے کیا تاحال پولیس نےنہ مغویوں کو بازیاب کرایا ہے اور نہ ہی ملزمان کےخلاف کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔