1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:41
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری
اے آر وائی - کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کا آج دوسرا روز ہے۔ اسپتال کی تمام او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اورلیبارٹریز بند ہیں۔ جس کے باعث دور دراز علاقوں سے آئے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
گذشتہ روز اسپتال میں سو سے زائد آپریشنز نہیں ہوسکے تھے۔ جناح اسپتال کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ڈاکٹروں، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کی مکمل ہڑتال جاری ہے ۔ کمیٹی نے جناح اسپتال کو اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبہ سندھ کے حوالے نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جناح اسپتال کا شمار ملک کے بڑے اسپتالوں میں ہوتا ہے یہاں او پی ڈیز میں روزانہ پانچ ہزار سے زائد مریض آتے ہیں۔