1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:41
کوئٹہ: چارافراد کی ہاتھ بندھی لاشیں دشت سے برآمد
اے آر وائی - کوئٹہ: کوئٹہ میں چار افراد کو بیدردی سے قتل کرکے لاشیں ویرانے میں پھینک دی گئیں۔ سیکورٹی حکام کے مطابق کوئٹہ شہر سے پندرہ کلو میٹردور دشت کے مقام پر ڈیگاری کراس کے قریب چار افراد کی ہاتھ بندھی نعشیں ملیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو قریب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ملزمان نعشیں ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔
مقتولین کی شناخت ریاض، یاسین، ندیم اور سلیم کے ناموں سے کی گئی ہے تاہم یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ چاروں افراد کیا کام کرتے تھے اور کس بناء پر قتل کئے گئے، لیویز اور ایدھی کے رضاکاروں نے چاروں نعشیں سول اسپتال کوئٹہ پہنچادیں۔