تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:42

چمن:لیویزفورس نےپینتالیس ازبک باشندوں کوگرفتارکرلیا

اے آر وائی - چمن: چمن میں بائی پاس روڈ پر لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحد کے خفیہ راستوں سے داخل ہونے والے 45 ازبک باشندوں کو گرفتار کرلیا ہیں۔



اسسٹنٹ کمشنرچمن، حبیب اللہ موسیٰ خیل نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ بائی پاس روڈ پر لیویز نے پاک افغان سرحد سے آنے والی ایک ٹرک کو چیک کیا تو اس میں 45 ازبک باشندے سوار تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔



لیویز نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک شخص کو بھی گرفتار کرکےٹرک کو قبضے میں لے لیا انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان غیر ملکیوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.