تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:42

کے ای ایس سی اپنی نا اہلی چھپانے کی کوشش کررہی ہے ، شاہی سید

اے آر وائی - کراچی : عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نےکہا ہے کہ کے ای ایس سی اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے اپنے فرائض سے روگردانی کی مرتکب ہو رہی ہے۔



باچا خان مرکز کراچی سے جاری بیان میں کے ای ایس سی کی جانب سے شہر میں جاری بجلی کے بحران کو مزید سنگین بنانے کیلئے بہانے تراشنے پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ شاہی سید کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی کی جب سے نجکاری کی گئی ہے عوام کو آج تک ریلیف نہیں مل سکا۔



ساڑھے چار ہزار محنت کشوں کو سرپلس قراردیا گیا ان ملازمین کی جانب سے بھوک ہڑتال پر شرمناک خاموشی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو جان بوجھ کر شدید گرمی میں عذاب میں مبتلا کرنے والی کے ای ایس سی انتظامیہ کی بے حسی قابل مذمت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.