1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:43
صدر زرداری کی حمایت میں پیپلزپارٹی کی ریلی
اے آر وائی - اسلام آباد: صدر مملکت کے دو عہدوں کےلاہور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف پیپلز پارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے صدرآصف زرداری کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں بڑی تعداد مردوخواتین نےشرکت کی ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کے حق میں نعرے درج تھے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن قاضی سلطان محمود کا کہا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ہر دور میں سازشیں کی گئیں لیکن کوئی بھی اسے تقسیم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ان کا کہنا تھا کہ آ ئین کے تحت صدر کے سیاست میں حصہ لینے پر کوئی پابندی نہیں ماضی میں بھی جوصدور آئےانہوں نےسیاست میں حصہ لیا۔