1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:43
گوجرانوالہ:جنریٹر سے گیس کی لیکیج، تیس بچے بےہوش
اے آر وائی - گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کے نجی ا سکول میں جنریٹر کے گیس لیکیج سے تیس بچے بے ہوش ہو گئے جن میں سے 18بچوں کی حالت تشویش ناک ہونے کےباعث سول اسپتال منتقل کر دیاگیا ۔
گوجرانوالہ حافظ آباد کے علاقے میں واقع پرائیویٹ اسکول میں بجلی کی مسلسل چار گھنٹے کی بندش کی وجہ سے جنریٹر چل رہا تھا کہ اس کے دھوئیں سے تیس کے قریب بچے بے ہوش ہو گے جن میں سے 18کو تشویشناک حالت کے پیش نظر سول اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد جاری ہے جن میں سے دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔