تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:43

تنخواہوں میں عدم اضافے کے خلاف ڈاکٹرز کا احتجاج

اے آر وائی - پشاور: ملک کے مختلف شہروں میں ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں عدم اضافے اور دیگر مسائل کے حل کےلئے احتجاج اور ہڑتال کی ۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔



خیبرپختونخوا کے چار بڑے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف ہڑتال کی ۔ پشاور میں لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈاکٹرز بھی احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ مریضوں کے لواحقین نے ڈاکٹرز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔



لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہناہےکہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اجتماعی طور پر مستعفی ہوجائینگے ۔ ایبٹ آباد میں ایوب میڈیکل کمپیلیکس میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریض پریشان ہیں ۔ دوسری جانب کراچی میں جناح اسپتال کو وفاق سے صوبےکے حوالے کئے جانے کےخلاف اسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے نے احتجاج کیا ۔ اسپتال میں اوپی ڈیز بھی بند ہیں ۔ مریضوں کا کہنا ہےکہ ڈاکٹرز مریضوں کا علاج کرنے کے بجائے احتجاج کررہےہیں

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.