تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:43

سکھر:نقل کرانے میں ای ڈی او ایجوکیشن بھی پیچھے نہیں رہے

اے آر وائی - سکھر: ثانوی و اعلی ثانوی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے ایچ ایس سی کے امتحانات کے دوران نقل میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔ بچوں کو نقل کرانے میں ای ڈی او ایجوکیشن بھی پیچھے نہیں رہے۔



سکھر میں ای ڈی او ایجوکیشن نے اپنے بیٹے کو نقل کرانے کے لئے میڈیا کو بھی امتحانی مرکز پر داخل ہونے سے روک دیا۔ تاہم چیرمین بورڈ کے مداخلت پر میڈیا ٹیم کو سینٹر میں جانے دیا گیا۔ امتحانی سینٹرز کے باہر طلبا اور طالبات کے والدین بھی اپنے بچوں اور رشتہ داروں کو نقل کراتے ہوئے پائے گئے جبکہ انتظامی اہلکار نوٹ بٹورتے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.