1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44
ٹیکسلا: حساس اداروں کی کارروائی،5 افراد گرفتار
اے آر وائی - ٹیکسلا: ٹیکسلا میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دو غیر ملکیوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ٹیکسلا سے ملحقہ خان پور کے علاقہ جولیاں کے مقام سے حساس اداروں نے پانچ افراد کو زیر حراست لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں ۔ تین روز میں یہ حساس اداروں کی دوسری بڑی کارروائی ہے۔ ۔