1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44
سکھر: گرمی کی شدت سے آٹھ افراد بے ہوش
اے آر وائی - سکھر: سکھر میں گرمی کی شدت سے آٹھ افراد بے ہوش ہو گئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ سکھر میں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔جس کے باعث آٹھ افراد بے ہوش ہو گئے۔ جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ادھر شہر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چودہ سے اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ جس کے باعث شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں۔