1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44
کراچی:فشرفوک فورم کی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج،خاتون زخمی
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں آئی سی آئی پل پر فشرفوک فورم نے دو ماہی گیر رہنماؤں کے قتل کے خلاف ریلی نکالی۔ جس پر پولیس نے لاٹھی چارچ اورشیلنگ کی ۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی ماہی گیروں نے پل پر دھرنا بھی دیا۔
ماہی گیروں کے دھرنے کی وجہ سے آئی سی آئی برج سمیت دیگر علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا۔ ہزاروں افراد ٹریفک میں پھنس گئے۔ ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ ان کی ریلی پرامن تھی اور وہ آئی سی آئی برج سے ہوتے ہوئے وزیراعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دینا چاہتے تھے ۔ ماہی گیروں نے مطالبہ کیا ہے کہ رہنماؤں کے قاتلوں کو گرفتارکیا جائے اور شیلنگ اور لاٹھی چارج کرنے والے معطل کیاجائے ۔