تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44

مانسہرہ: بیس ہزار کلو گرام بارودی مواد برآمد، 8 افراد گرفتار

اے آر وائی - مانسہرہ : مانسہرہ میں پولیس نے بیس ہزار کلو گرام بارودی مواد سے بھرے دو ٹرک قبضہ میں لے کر آٹھ مسلح افراد کو گرفتار کر لیا۔



ڈی ایس پی ملک اعجاز کا کہنا ہے کہ ایس پی ہیڈ کوارٹر کو اطلاع ملی کہ دو ٹرک اٹک سے گلگت کے لئے روانہ ہوئے ہیں جس میں بارودی مواد ہے پولیس نے ناکہ بندی کر کے مشکوک ٹرکوں سے بیس ہزار کلو گرام بارودی مواد اور بیس ہزار ڈیٹو نیٹر سمیت دیگر اسلحہ اپنے قبضہ میں لے لیا جبکہ آٹھ مسلح افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.