تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44

لاہور:عمارت کی چھت گرنےسےایک ہی خاندان کےچارافرادشدیدزخمی

اے آر وائی - لاہور : لاہور میں عمارت گرنے سے ایک ہی گھر کے چار افراد شدید زخمی ہوگئے، ضلعی حکومت نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔



لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں رکشہ ڈرائیور مشتاق صدیقی کے گھرکی چھت اس وقت گرگئی جب اس کے ساتھ ہی دوسرے پلاٹ میں کھدائی کی جارہی تھی۔ عمارت کے منہدم ہونے سے گھر میں موجود عمررسیدہ خاتون اور گھر کے تین دیگر افراد بھی زخمی ہوگئے۔



مقامی حکومت کے افسران کا کہنا ہے کہ پرانا مکان ہونے کے وجہ سے گرا لیکن بغیر اجازت کھدائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.