1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44
بہاولنگر:پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کی بہن اغوا
اے آر وائی - بہاولنگر : بہاولنگر میں بااثر ملزمان نے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی تیرہ سالہ بہن کو اغواءکر لیا۔ پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر اہل علاقہ نےشدید احتجاج کیا ہے۔
بہاولنگر کےنواحی علاقے بلوکا میں محمدجاوید نامی نوجوان نے تسلیم بی بی کے ساتھ پسند کی شادی کی تاہم پنچائتی فیصلہ کے مطابق جاوید نے اسےطلاق دیکر واپس بھیج دیا تاہم خاتون کے رشتہ داروں نے بدلہ لینے کے لئے جاوید کے گھر دھاوا بو ل دیا اور اس کی تیرہ سالہ بہن کواغوا کر کے لے گئے۔
ورثا نے واقعہ کی فوری اطلاع تھانہ مدرسہ پولیس کو دی مگر پولیس نے کو ئی کارروائی نہ کی جس پر ورثاء اوراہل علاقہ کی بڑی تعداد نے چک مدرسہ کے مین چو ک پر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیااور نعرے بازی کی ۔ورثاء نےوزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او بہاولنگر سےمطالبہ کیا ہے کہ ان کی لڑکی برآمد کر کے ملزمان کوکڑی سزادی جائے ۔