تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44

مبینہ پولیس مقابلےکا ملزم ایم کیو ایم کے احتجاج کے بعد رہا

اے آر وائی - لاہور: لاہور میں اچھرہ پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے ملزم کو ایم کیو ایم کے احتجاج کے بعد رہا کر دیا۔ ایم کیو ایم لاہور کے کارکنوں نے رات گئے تھانہ اچھرہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔



مظاہرین نے تھانے کا گیٹ توڑنے کی کوشش کی،پولیس کا کہنا تھا کہ شاہ جمال کالونی سے گرفتار کیا گیا ملزم طاہر کھوکھر عرف بنٹی سپر مارکیٹ پولیس مقابلے میں دو کانسٹیبلوں کو زخمی کرنے کے مقدمے میں مطلوب ہے۔ جبکہ ایم کیو ایم لاہور کے انچارج اعظم دانیال کا کہنا تھا کہ طاہر کھوکھر بے گناہ ہے ۔ بعد ازاں پولیس نے اس شرط پر ملزم کو رہا کر دیا کہ وہ میڈیا کے سامنے نہیں آئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.