1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:45
مظفرآباد: زہریلا پانی پینے سے اسکول کے40 بچے بے ہوش
اے آر وائی - مظفرآباد: مظفرآباد میں گڑھی دوپٹہ آرمی پبلک اسکول میں زہریلا پانی پینے سے چالیس بچے اور چھ اساتذہ بے ہوش ہو گئے ۔
گڑھی دوپٹہ آرمی پبلک اسکول کے پرنسپل محمد اصغر کے مطابق ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ بچوں اور اساتذہ کی بے ہوشی کی وجہ پانی ہے یا کچھ اور۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔