تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:45

چنیوٹ: دیرینہ دشمنی پرفائرنگ سے تین افراد قتل

اے آر وائی - چنیوٹ: چنیوٹ میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ چنیوٹ میں تھانہ صدر کے نواحی علاقے میں نواز اور مقصود نامی دوگروپوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔



نواز گروپ کے افراد نے مخالف گروپ کے افراد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ۔ جس سے دوخواتین سکینہ ، صفیہ اور مرد مختار موقع پر ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.