1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:45
کراچی: کئی علاقوں میں 4 روز سے بجلی غائب
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں کے ای ایس سی اور احتجاجی ملازمین کے درمیان جھگڑے کی سزا شہری بھگت رہے ہیں۔ کراچی کے علاقے پاک کالونی اور بڑا بورڈ میں چار روز سے بجلی غائب ہے لوگ تنگ آ کر سڑکوں پر نکل آئے۔
مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ ہنگامہ آرائی سے اطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق طویل بجلی غائب ہونے سے پانی کی قلت ہوگئی ہے۔ کے ای ایس سی کے شکایتی مرکز میں کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔