1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:45
کوئٹہ میں فائرنگ سے2افراد ہلاک
اے آر وائی - کوئٹہ: کوئٹہ میں دو مختلف واقعات میں فائرنگ کرکے 2افراد کو ہلاک کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی عالمو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمد اسماعیل کو ہلاک کردیا اورفرار ہوگئے جبکہ دوسرے واقعہ میں کوئٹہ کے علاقے کلی شیخ ماندہ میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص حاجی خان محمد کو ہلاک کردیااور فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں اور الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔