تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:45

لاہور : دریائے روای میں ایک ہی خاندان کے 6افراد ڈوب گئے

اے آر وائی - لاہور : لاہور میں دریائے راوی میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے چھ افراد ڈوب گئے ۔دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ چار افراد کی تلاش جاری ہے ۔



لاہور کے نواحی علاقے پاپے جھگیاں میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد دریائے راوی میں نہاتےہوئےگہرے پانی میں جانے کی وجہ سے ڈوب گئے۔ڈوبنےوالوں میں شازیہ اسکے دو بیٹے حمزہ اور عماد ۔بھائی رمضان اور بھانجیاں طیبہ ،ثمینہ اور نازیہ شامل ہیں۔



متوفیہ شازیہ کے آٹھ سالہ بیٹے عماد نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ماں اور نازیہ کو پانی سے باہر نکال لیا تاہم وہ اپنی ماں شازیہ کی جان نہ بچا سکا جبکہ نازیہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ریسکیو ٹیم کی جانب سے لاپتہ ہونے والے افراد کو تلاش کیا گیا مگر انھیں کوئی کامیابی حاصل نہ ہوئی ۔ریسکیو اہلکاروں نے اندھیرا بڑھ جانے کی وجہ سے لاپتہ افراد کی تلاش کے کام کو کل صبح تک معطل کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.