تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:45

لاہور: دو خواتین کے قتل میں ملوث ملزم گرفتا ر

اے آر وائی - لاہور کی برکت مارکیٹ میں دو خواتین کے قتل کا معمہ حل ہو گیا پولیس نے ملزم منیر کو گرفتار کر کے الہ قتل برآمد کر لیا . برکت مارکیٹ میں چند روز قبل دو خواتین کو بیوٹی پالر میں قتل کر دیا گیا .



پولیس نے قتل کے الزام میں مقتولہ خدیجہ کے شوہرناظم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا . ملزم کے انکار پر پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر تے ہوئے خدیجہ کے دیور منیر احمد کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اپنی بھابی خدیجہ اور عنبرین کو اس نے قتل کیا ہے ملزم کے مطابق اس کی بھابی کے کسی سے ناجائز تعلقات تھے جس پر اسے قتل کیا شور سنے پر جب عنبرین ائی تو اسے بھی ذبح کر دیا پولیس نے ملزم کی نشان دہی پر ٹاون شپ کے گندے نالے سے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.