تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46

کراچی: دو وکلاء سمیت چار افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں ہاکس بے روڈ کے قریب دو وکلا کو نامعلوم ملزمان نے نشانہ وار قتل کی واردات میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ مقتول دونوں سگے بھائی بتائے جاتے ہیں دیگر علاقوں سے دو افراد کی تشدد زدہ لاش ملی ہیں۔



وکلا کی جانب سے دو وکیلوں کی ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ماری پور کے علاقے میں مشرف کالونی میں گھر سے کار میں نکلنے والے دو سگے بھائیوں الطاف حسین اور نذرعباس پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔



عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے تعاقب کے بعد کار کو نشانہ بنایا۔ وکلاء نمائندوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے جبکہ لیاری لی مارکیٹ کے قریب بوری بند ایک نوجوان کی لاش ملی۔ مقتول کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ادھر بفرزون کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.