1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46
مری:پندرہ سالہ طالب علم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
اے آر وائی - مری : مری کے نواحی علاقے تریٹ کے قریب نامعلوم افراد نے میٹرک کے پندرہ سالہ طالب علم کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
مقتول کے ورثاء نے پولیس پر عدم تعاون کا الزام لگاتے ہوئے مقتول کی نعش کو مری کے مال روڈ پرتین گھنٹے تک رکھ کردھرنا دیا بعد ازاں پولیس کی کارروائی پر وہ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوراٹرلےاسپتال گئے۔