1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:47
اسٹیج ڈانسر نرگس کے ہوٹل پر چھاپہ، 27 گرفتار
اے آر وائی - لاہور : اقبال ٹاوٴن پولیس نے اسٹیج ڈانسرنرگس کے ہوٹل پر چھاپہ مارکر 27لڑکے اور لڑکیوں کو نشے کی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ اواقبال ٹاؤن یاسر گجر کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر ہالیڈے ہوٹل میں پولیس نے چھاپہ مارا اور وہاں موجود ان افراد کو نشے کی حالت میں گرفتار کرکے ہوٹل سیل کردیا۔ پولیس نے تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔