1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:47
کراچی: سی این جی اسٹیشن میں آگ لگنے سے دو افراد زخمی
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے شاہرہ فیصل پر سی این جی اسٹین میں آگ لگنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ سی این جی اسٹیشن کے کمپریسر روم میں لگی۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی سے پمپ کے دو ملازم زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔