تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:47

سندھ کے تعلیمی ادارے : گرمیوں کی چھٹیاں معمول کیمطابق ہونگی

اے آر وائی - کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں موسم گرما کی تعطیلات معمول کے مطابق جون اور جولائی میں ہوں گی۔



کراچی میں دورہ جنوبی کوریا سے واپسی پر وزیراعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق سمری پرجلد دستخط کر دیئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کا جو سلسلہ چل رہا تھا وہ جاری رہےگا۔



وزیراعلیٰ سندھ نے بتایاکہ جنوبی کوریاکے سرمایہ کاروں نے صوبہ سندھ میں فولاد سازی اور توانائی کےشعبے میں سرمایہ کاری کی یقین دلایاہے۔ فولاد کے شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.