1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:47
اسلام آباد : مبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد
اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے اشرف عرف ماسٹرعابد ابراہیم نامی مبینہ دہشتگرد کو دھماکہ خیزمواداوردستی بموں سمیت گرفتارکرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی پولیس نے آئی جے پرنسپل روڈ سے مبینہ دہشتگرد اشرف عرف ماسٹرابراہیم نامی شخص کو مشکوک حالت میں گرفتارکیا،تلاشی لینے پراس کے قبضے سے دو دستی بم اور دھماکہ خیزموادبرآمدہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگرد اشرف مارچ میں مستونگ میں اپنے دوساتھیوں کی مدد سے نیٹوٹینکرزکونقصان پہنچا نے کے واقعے میں بھی ملوث تھا۔