تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:47

لاہور:آم توڑنے کی سزا،چوکیدار نے فائرنگ کرکے بچہ ہلاک کردیا

اے آر وائی - لاہور : لاہور میں آم توڑنے پر سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے 11 سالہ بچے کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق غاری آباد کے علاقے ناظم آباد میں واقع ہاوسنگ سوسائٹی میں آم کے درخت پر بچے چڑھے ہوئے تھے جنہیں ڈرانے کے لیے نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈ نے اپنی بندوق سے فائر کیا تو گولی 11 سالہ بچے علی کو لگ گئی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔



پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا دیا ہے جبکہ گارڈ نصیر کو گرفتار کر لیا ہے ملزم سیکورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر بچے کو قتل نہیں کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.