1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:48
کارساز چوک: دہشت گردی کی کارروائیوں کا مرکز بن گیا
اے آر وائی - کراچی: کراچی کا کارساز چوک بم دھماکوں اور تخریبی کارروائیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ شاہراہ فیصل پر واقع اس علاقے میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے جلوس پر بم دھماکے بھی ہوئے جس کی یہاں یادگار بھی تعمیر کی جاچکی ہے۔
کچھ عرصہ قبل پاک بحریہ کے بس پر بھی اسی علاقے مین حملہ کیا گیا تھا جبکہ محرم الحرام کے جلوس میں جانے والی ایک بس پر بھی بم سے حملہ کیا گیا تھا۔ اتوار کی شب پی این ایس مہران میں دہشت گردوں نے ایک اور کاروائی کی ۔