1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:48
حیدرآباد سمیت اندرون سندھ پولیس اور فورسز الرٹ
اے آر وائی - حیدرآباد: کراچی میں مہران ائیر بیس پر دہشت گردی کی کاروائی کے بعد آر پی او اور ڈی پی او حیدرآباد کے حکم پر حیدرآباد سمیت اندرون سندھ پولیس اور فورسز کو الرٹ کردیا گیا ہے، حساس مقامات اور عوامی اجتماعات کی جگہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
ڈی پی او حیدرآباد نے ضلع حیدرآباد کے تمام تھانہ انچارجوں کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں مسلسل گشت جاری رکھیں اور مشکوک افرا دپر کڑی نظر رکھیں، جبکہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کو بھی خصوصی طورپر حساس مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔