تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:48

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں جوتے کےکارخانے میں آتشزدگی

اے آر وائی - کراچی: کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آبادکے رہائشی علاقے میں قائم جوتےکے کارخانے میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔



فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ایف جو مکمل رہائشی علاقہ ہے وہاں چوری چھپے جوتوں کارخانہ چلایا جارہا تھا جہاں آج صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے گودام تک پھیل گئی۔ آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا آگ لگنے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.