1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49
کراچی: شاہراہ فیصل پر ٹریفک بحال کردی گئی
اے آر وائی - کراچی: مہران کے بعد شاہراہ فیصل پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔ پی این ایس مہران کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ شاہراہ فیصل کو پی این ایس مہران کے قریب بائیس مئی کو دہشتگردوں کے نیول بیس پر حملے کے بعد بند کردیا گیا تھا۔
جسے گذشتہ روز آپریشن مکمل ہونے کے بعد کھولاگیا تھا۔ شاہراہ فیصل پر حساس تنصیبات پر سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے ۔ پی این ایس مہران کے قریب بھی حساس اداروں کے اہلکار تعینات ہیں ۔