1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49
ڈیرہ مراد جمالی: دو گروہوں میں تصادم،4افراد جاں بحق
اے آر وائی - ڈیرہ مراد جمالی: ڈیرہ مرادجمالی کی تحصیل چھتر کے علاقے شیرانی میں جکھرانی قبیلے کے دوگرہوں میں تصادم چارافراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے جنہیں فوری سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی لایا گیا زخمیوں کو طبی امداد کے بعد انہیں لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے علاقے شیرانی میں پرانے تنازعے پر جکھرانی قبیلے کے دوگرہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چارافرادہلاک ہوگئےجبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے واقعہ کےبعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ واضع رہے کہ جکھرانی قبیلے میں تنازعے پر اب تک گیارہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔